اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

291 علمائے کرام پر پابندی عائد،نام جاری

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) محکمہ داخلہ سندھ نے 2 ماہ کے لیے سندھ بھرمیں مختلف مکاتب فکر کے 291 علمائے کرام پر تقاریر پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 2 ماہ کے لیے سندھ بھرمیں مختلف مکاتب فکرکے 291 علما کرام پر تقاریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھرکے 291 علما کرام کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، ایم ڈبلیوایم کے حسن ظفرنقوی ، شیعہ علما کانسل کے صدرمولانا مرزا یوسف جب کہ جے یو آئی کے مولانا محمد اعظم جہانگیری بھی وزرات داخلہ سندھ کے حکم کے پابند ہوں گے۔ دیگر علما کرام میں مولانا باقر نجفی، سید خادم حسین شاہ، اقبال جعفری، سید اشتیاق علی شاہ اور مولانا عبدالغفورجعفری شامل ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…