اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنڑول پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید فوجی جوانوں کی تفصیلات جاری کردیں گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جارحیت کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونیوالے دونوں جوانوں کی تفصیلات جاری کردیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدار جمعہ خان کا تعلق استور سے تھا، انہوں نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹیاں اور بیٹا چھوڑا ہے جبکہ شہید نائیک امتیاز کا تعلق فیصل آباد سے تھا، انہوں نے لواحقین میں بیوہ اور 3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات سے بھارت نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارت نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی علاقوں میں سرجیکل اسٹرائیک کی گئیں جہاں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم آئی ایس پی آر نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی۔