پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مولانافضل الرحما ن نے خاموشی توڑڈالی ،بھارت پربرس پڑے

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کررہا ہے، یہ مسئلہ کشمیر کو مزید پیچیدہ بنانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔جمعرات کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور اور مؤثر طریقے سے اٹھایا، عالمی برادری کو بتایا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہاء کررہی ہیں اور نوجوان، بچوں اور بچیوں پر پیلٹ گن کا بیجا استعمال کرکے ان کی بینائی چھین رہا ہے جو کہ انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کے مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کی وجہ سے ہی بھارت کو پریشانی لاحق ہے اور وہ بوکھلاہٹ میں ایسی حرکتیں کررہا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مسلمان دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اس نے اپنا الیکشن بھی مسلمان دشمنی پر ہی لڑا، اب تک وہ جو کررہا ہے اس کے خلاف بھارت میں بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں اور لوگ ان کیخلاف وہاں بڑے بڑے جلسے بھی کررہے ہیں، جس کا مقصد ہے کہ عوام بھارتی حکومت کی پالیسیوں سے متفق نہیں لیکن پاکستان میں ایک یکجہتی پائی جاتی ہے اور یہی یکجہتی ہماری اصل طاقت ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…