اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہاہے کہ پاک فضائیہ ہر دم مستعد اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیارہے۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا دعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے، پاک فضائیہ ہر دم مستعد اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیارہے اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی ہرقیمت پرحفاظت کی جائے گی۔دوسری جانب ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے موجودہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 9 زخمی ہو گئے جب کہ بھارت کی جانب سے اسے سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیا گیا۔ جبکہ بھارت کی جانب سے گزشتہ رات ایل او سی پر آزاد کشمیر میں فائرنگ کے بعد پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا بے بنیاد دعویٰ کیا گیا جس پر پاک فوج نے بھارت کے اس دعویٰ کی سختی سے تردید کی جب کہ پاک فضائیہ نے بھی بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی مسترد کردیا ۔ادھرعالمی دفاعی ماہرین کاکہناہے کہ بھارتی جنگی طیارے اگرسکریپ میں بھی خریدے جائیں تووہ پھربھی مہنگے پڑتے ہیں ۔پاک فضائیہ دنیاکی ایک مثالی فضائیہ ہے جبکہ اس وقت بھارت کے پاس سرجیکل اسٹرائیک کےلئے ایسے جنگی طیارے بھی نہیں ہیں جوپاکستان کے کسی حصے کونشانہ بناسکیں جبکہ پاکستان کی ٹیکنالوجی اورفوج کی تربیت کامعیاربھی دنیامیں اپنی مثال ایک ہے ۔ماہرین نے بھارت کوخبردارکیاکہ پاکستان سے محدود یاکسی بھی پیمانے پرجنگ بھارت کولے ڈوبے گی ۔