اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

دنیا کی سب سے سخت جان فوج ۔۔۔ کون سا ملک بازی لے گیا ؟ یقیناً آپ سمجھ تو گئے ہی ہونگے

datetime 29  ستمبر‬‮  2016 |

راولپنڈی / ایبٹ آباد (این این آئی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی دنیا کی سب سے سخت جان فوج ہے، بنیادی وجہ ہمارے افسروں اور جوانوں کی جسمانی فٹنس ، پروفیشنل ازم اور چیلنجوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے کا جذبہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور چوتھی چیف آف آرمی سٹاف ینگ سولجرز انٹر سنٹرل پیسز (جسمانی پھرتی وجنگی استعداد سسٹم) چمپئن شپ کے فائنل مقابلے دیکھے۔ آرمی چیف نے کامیاب ہونیوالوں میں انعامات تقسیم کئے مجموعی طور پر بائیس رجمنٹس سنٹرز کے 406 شرکاء ان مقابلوں میں شریک ہوئے ، سپاہی شیراز خان نے 1214 پش اپس 30 منٹ کے اندر لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سپاہی جمشید خان 68 چن اپس کیساتھ اپنی کیٹگری میں سرفہرست رہے۔ سیپر کمل حسین 2134 سٹ اپس کیساتھ اس کیٹگری میں اول رہے۔ سپاہی محمد آصف کو 2474 نمبروں کیساتھ فٹ آف دا فٹسٹ قرار دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے مقابلہ کے شرکاء اور تربیت کاروں کو جسمانی فٹنس اور پروفیشنل ازم کے انتہائی اعلی معیار حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ، جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان آرمی دنیا کی سب سے سخت جان فوج ہے جس کی بنیادی وجہ ہمارے افسروں اور جوانوں کی جسمانی فٹنس ، پروفیشنل ازم اور چیلنجوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے کا جذبہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…