پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کی شہہ پر پاکستان میں دراندازی،افغانستان نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)افغان سفیر ڈاکٹرعمر زاخیلوال نے کہا ہے کہ انڈیا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،انڈیا کے ساتھ اچھے تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان میں دراندازی کریں۔نوشہرہ اضاخیل میں افغان مہاجرین رضاکاروانہ واپسی سنٹرکے افتتاح کیاگیا،سنٹر کے افتتاح کے موقع پرچیف کمشنرافغان مہاجرین عمران زیب ،یواین ایچ سی آر کے کنٹری ڈائریکٹراندریکاراٹاویٹ، اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتیہوئے ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے کہا کہ افغانستان میں جنگ جاری ہے فائرنگ کے واقعات ہوتے رہتے ہیں،افغانستان کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں پرفائرنگ کی خبریں غلط ہیں،اب واپسی کا عمل شروع ہے جوامن کے قیام امن میں مددگار ثابت ہوگا،افغان سفیر نے کہا کہ بھارت کیساتھ تعلقات اچھے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں پاکستان میں دراندازی کریں،انہوں نے کہاکہ رضاکارانہ واپسی سنٹرکا قیام حکومت اوربین الاقوامی اداروں کا اچھا اقدام ہے،سنٹرکے قیام سے واپس جانے والے افغان مہاجرین کو سہولت ہوگی،گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی عوام نے مہمان نوازی کی۔اس موقع پر چیف کمشنر افغان مہاجرین عمران زیب کاکہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی میں تیز آئی ہے اس لئے دوسرا سنٹرکھولنے کی ضرورت پڑی،اب تک65ہزاررجسٹرڈافغان مہاجرین کے ساتھ اتنے ہی غیرجسٹرڈافغان خاندان واپس جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے چمکنی میں ایک سنٹرتھا اوردوسرا بلوچستان میں تھا تاہم مہاجرین کی واپسی میں تیز کے باعث اب یہ سنٹرکھولا گیا ہے جس میں ایک ہی دن میں چھ سو خاندان کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں اورچمکنی کے سنٹرکی کیپسٹی بھی بڑھا دی ہیں اورروزانہ بارہ سو خاندان واپس جاسکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین طالب علم کیلئے پالیسی مرتب کی جارہی ہے وفاقی کابینہ کے اجلا س میں وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں اورصوبائی حکومت سے رائے طلب کرلیا ہے اوررتمام سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ نئی پالیسی کی ضرورت نہیں تاہم ویزہ پالیسی ضروری ہے ،اب بہت جلد طلباء کے لئے ویزہ پالیسی پرعمل درآمد شروع ہوجائیگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…