لاہور(آئی این پی)مر کزی نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کمزور ہے ‘ بھارت پاکستان کیساتھ جنگ کا طبل بجا رہا ہے مگر بھارت کو یہ سب کچھ مہنگا پڑ یگا ‘آنیوالے دنوں میں پاکستان اور بھارت کے در میان اختلافات شدت آئیگی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں شیری رحمن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ملک ہے مگر کسی بھی صورت ایسی نوبت نہیں آنی چاہیے کہ کوئی بھی بم چلانے کیلئے ’’بٹن‘‘دبائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی بہت زیادہ پاکستان مخالفت پر مبنی ہے مگر بھارت کے بارے میں پوری دنیا جانتی ہے کہ انکے پاس اتنی طاقت نہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی کاروائی کر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مقابلے میں پاکستان کی خارجہ پالیسی بالکل کمزور ہے کیونکہ جس ملک میں وزیر خارجہ ہی نہیں تو پاکستان کی خارجہ پالیسی کیسے ہو سکتی ہے ؟ملک کو فل ٹائم وزیر خراجہ کی ضرورت ہے۔