اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی تجزیہ نگار فرخ سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈ بنک کی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 2010 سے لے کر 2013 تک کوئی زرمبادلہ بھارت نہیں گیا لیکن میاں محمد نواز شریف کے اقتدار میں آتے ہی بھارت کے ساتھ تجارت کی مد میں بھارت کو بے پناہ مالی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مائیگریشن اینڈ رمیٹنس فیکٹ بک کا حوالہ دیتے ہوئے اقتصادی ماہر اور تجزیہ نگار فرخ سلیم کی جانب انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت سے 4 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کی خطیر رقم ، 2014 میں 4 اعشاریہ 5 اور 2015 میں 4 اعشاریہ 6 ارب ڈالر زر مبادلہ ذخائر بھارت روانہ کئے گئے ہیں ۔
ڈاکٹر فرخ سلیم کی جانب سے سوال اٹھایا گیا ہے کہ نواز شریف حکومت سے قبل بھارت کے ساتھ تجارت اور زرمبادلہ کی ترسیل کی پالیسی بہت سخت تھی مگر میاں نواز شریف کی حکومت آتے ہی بھارت کو سالانہ اربوں ڈالر پاکستان سے ہی حاصل ہونا شروع ہو گئے جبکہ بھارت کی جانب پاکستان کو مسلسل نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔