جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم،آزاد کشمیرفرنٹ پر آگیا،بھارت کو دوٹوک انتباہ

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جو دشمن کے قبضے میں ہے جب تک ہماری شہ رگ دشمن کے قبضے سے آزاد نہیں ہوتی اس وقت تک ہمارا سانس لینامشکل ہے ،ہم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات چیت کرنے کو تیارہیں ہماری کوئی شرائط نہیں بھارت کوبھی اس مسئلے کے حل کیلئے کوئی شرط نہیں رکھنی چاہئے ،کشمیریوں کو مضبوط پاکستان کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا باعث بنے گا ،بھارت نے جنگ مسلط کی تو کشمیر اور گلگت بلتستان فرنٹ پر ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر ناصر حسین ڈار کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات و سیاحت آزاد کشمیر مشتاق منہاس ، وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہاکہ کشمیریوں کو مضبوط پاکستان کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا باعث بنے گا ٗ آزادی کیلئے جان ٗ مال اور عزت تین چیزیں درکار ہوتی ہیں ٗوہ کشمیری دے رہے ہیں ٗکشمیری جنگ نہیں چاہتے کیونکہ جنگیں تباہی لاتی ہیں ٗ بھارت بھی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا وہ صرف جنگی ماحول پیدا کرکے پاکستان کو عالمی دنیا میں تنہا کرنا چاہتا ہے ٗ اگرپھربھی جنگ مسلط کی گئی تو کشمیر اور گلگت بلتستان فرنٹ پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف بہتر طور پر عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور کشمیریوں کو بھی ان پر مکمل اعتماد ہے اور یہ یات کشمیریوں کے لیے اطمینان کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کبھی نہیں کر ے گا کیونکہ وہ اپنا مالی نقصان نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف سی پیک منصوبے کی ہے کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجرکی حیثیت رکھتا ہے، بھارت صرف پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کی طرف سے 13لاکھ فائرہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات میں جیت کے بعد ہماری تین ترجیحات ہیں پہلا کشمیر کو آزاد کرنا،گڈگورننس اور ترقی و خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات میں کئے گئے وعدے پورے نہ کئے تو لوگ ہمیں مسترد کردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سابق حکومت کی طرح 26 وزراء نہیں رکھیں گے بلکہ12 وزراء سے کام چلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم ، صحت اور روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہم اپنی بجلی خود پیداکرناچاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…