اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ چند بکاؤ لوگوں نے جہانگیر ترین کے خلاف پوسٹر چھپوائے ہیں ،ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کی جانب سے جہانگر ترین کے خلاف ’’جہانگیر ترین نا منظور‘‘کے پینا فلکس چھپوائے گئے جس پر رد عمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کی یوتھ ونگ کا پارٹی قیادت سے کوئی اختلاف نہیں ،چند بکاو لوگوں نے جہانگیر ترین کے خلاف پوسٹر چھپوائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوسٹر چھپوانے والے افراد کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔