ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

سرکاری ٹی وی چینل میں تقرریاں ،وزیراطلاعات نےحقیقت بتادی

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی وی میں حالیہ تقرریوں میں بے قاعدگیوں اور کوٹے پر عمل نہ کرنے کی بات درست نہیں۔سینٹ اجلاس میں سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے نکتہ اعتراض کے جواب میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی وی میں حالیہ تقرریوں میں بے قاعدگیوں اور کوٹے پر عمل نہ کرنے کی بات درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں بھرتی کے لئے بلوچستان کا کوٹہ 5 فیصد ہے جبکہ 5.31 فیصد صوبائی کوٹے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مستقل ملازمین ہم بھرتی کریں گے تو انہیں صوبائی کوٹے کے مطابق بھرتی کیا جائے گا۔ سینیٹر میر کبیر احمد شاہی کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ناجائز تجاویزات قائم کی تھیں انہیں ختم کیا گیا ہے۔ ان ناجائز تجاوزات کی وجہ سے ریلوے کالونی کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا اسی لئے انہیں ختم کیا گیا ہے تاہم کسی قانونی آبادی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔



کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…