ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

قومی ایکشن پلان میں بڑی رکاوٹ کون ؟بڑادعوی سامنے آگیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے قصاص کیلئے’’ جس طرف‘‘ بھی جانا پڑا جائینگے،ملکی سا لمیت پر مسلسل حملوں پر وزیر اعظم کی خاموشی ا قبال جرم ہے،اپوزیشن کے سوالات کے جواب دینے کی بجائے وزیر اعظم نے سرکاری خرچے پر انتخابی مہم شروع کر دی ہے،پانامہ لیکس پر وزیر اعظم کے خاندان نے ایف بی آرسے کلین چٹ حاصل کر لی ، قاتل اورکرپٹ حکمران ملکی سا لمیت کیلئے بڑا خطرہ ہیں ۔ تمام جماعتیں فروعی اختلافات بھلا کر پانامہ لیکس کے کرپٹ کرداروں کے خلاف باہر نکلیں۔وہ عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین ،سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، بشارت جسپال ،فیاض وڑائچ،بریگیڈئر (ر)محمد مشتاق ، احمد نوازانجم،فرح ناز ،مظہر علوی ،چودھری عرفان یوسف، فرحت حسین شاہ ،رانا محمد ادریس ،ساجد بھٹی ،جوا د حامد ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آل شریف کی ہٹ دھرمی،حقائق سے چشم پوشی اور نادان مشیروں نے انکو بند گلی میں لا کھڑا کر دیا ہے ،شریف برادران جب تک برسر اقتدار رہیں گے پانامہ لیکس،سوئس بنکوں میں پڑے 2سوارب اور نیب کے کرپشن سے متعلق 150سکینڈلز کی صاف اور شفاف تحقیقات ممکن نہیں ہیں ۔عوامی تحریک کے قصاص و سا لمیت پاکستان مارچ اور دھرنوں نے عوام کو اس قدر بیدار کر دیا ہے کہ اب پاکستان کے با شعور لوگ حکمرانوں کی نوسر بازیوں سے دھوکہ نہیں کھائیں گے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بزدل حکمران ہیں ۔ٹھیکیداری اور کمیشن خوری میں مصروف حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کیا توجہ دیں گے ؟۔ احتجاجی تحریک کے دوسرے رائونڈ کیلئے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اہم اعلان کرینگے۔اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافہ کو غیر قانونی قرار دیا گیااورعید الضحیٰ سے قبل لوڈ شیڈنگ اور آٹے سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مصنوعی اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔کور کمیٹی کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…