میانوالی(مانیٹرنگ ڈیسک)میانوالی میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کر کے پانچ افغان باشندوں سمیت 18مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ڈی پی اومیانوالی صادق علی ڈوگرکے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت میانوالی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران کئی گھرون کی بائیو میٹرک مشین کے ذریعے تصدیق کی گئی ٗبائیو میٹرک مشین کے ذریعے تصدیق کیدوران پانچ افغان باشندوں سمیت اٹھارہ مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیاجنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔