ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان میں دہشتگردی متعارف کرانے کا ذمہ دار متحدہ بانی ہے،عمران خان

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 24 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہاکہ اب بھی سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے، جب عوام سڑکوں پر آجائیں تو کوئی نہیں ٹھہر سکتا، متحدہ بانی نے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کی، کراچی والوں کو اپنی حب الوطنی کا ثبوت دینے کی ضرورت نہیں۔کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 24 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے پورے پاکستان سے لوگوں کو اس میں شرکت کی دعوت دے دی۔انہوں نے کہاکہ متحدہ بانی کی پاکستان مخالف بیان کی وجہ سے پاکستان آنا پڑا، متحدہ بانی نے لوگوں کو خوف کا غلام بنایا، جینا چاہتے ہیں تو مرنے کا خوف دل سے نکال دیں، خوف میں رہنے والی خوف غلام بن جاتی ہے، اگر شہر قائد پر خوف طاری نہ ہوتا تو آج یہ دبئی بن چکا ہوگا، متحدہ بانی نے لندن میں بیٹھ کر کراچی میں مہاجروں کو مروایا، کراچی والوں کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، مہاجر کرکٹر جاوید میانداد میرے ساتھ 18 سال تک کھیلا، وہ پاکستان کیلئے کھیلنے پر فخر کرتا تھا۔عمران خان بولے کہ کراچی میں مسائل بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہیں، سب سے پہلے پولیس کو ٹھیک کرنا ہوگا، ہمیں موقع ملا تو پولیس کو میرٹ پر اور غیر سیاسی کریں گے، بلدیاتی نظام سے لوگوں کی زندگیاں بدل جاتی ہیں۔عمران خان نے کہا جو زبان بانی ایم کیو ایم نے استعمال کی اس کے بعد کراچی جلسے پر مجبور ہوئے۔ کراچی کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں آپ اکیلے نہیں ہیں۔ کراچی پر بیس پچیس سال پہلے خوف طاری کیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کراچی پر ایک مافیا نے قبضہ کیا اگر شہر میں انتشار نہ ہوتا تو یہ شہر دبئی سے زیادہ ترقی یافتہ ہوتا۔ عمران خان نے کہا بانی ایم کیو ایم نے خوف پھیلا کر سارے ملک کو عذاب میں ڈالا۔پاکستان میں دہشتگردی متعارف کرانے کا ذمہ دار متحدہ بانی ہے۔ متحدہ بانی نے لندن میں بیٹھ کر لوگوں کو قتل کرایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا بھارت میں “را” نے متحدہ بانی کے پوسٹر لگوائے اور بانی ایم کیو ایم نے “را” کے ساتھ مل کر انتشار پھیلایا۔ بانی ایم کیو ایم نے کسی کو نمبر ٹو نہیں بننے دیا۔کراچی میں نشترپارک میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے سندھ کی پولیس کوغیرسیاسی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس میں حکومت مداخلت نہیں کرتی۔ خیبرپختونخوا میں پولیس نے جرائم کو کم کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا اسفند یار نے ہماری حکومت پر بڑی تنقید کی ۔ ہماری حکومت سے پہلے اسفند یار پشاور سے نہیں دبئی سے تقریر کرتا تھا اور اب پشاور سے تقریر کرتا ہے۔ کپتان نے مزید کہا پنجاب ، کراچی میں کسی کو پولیس پر اعتماد نہیں۔ نصیراللہ بابر آپریشن میں حصہ لینے والوں کو چُن چُن کر مارا گیا۔ اللہ نے موقع دیا تو کراچی پولیس کو ایسا بنائیں گے کہ رینجرز کی ضرورت نہیں پڑے گی اور دوسرا کام خیبرپختونخوا کی طرح بلدیاتی نظام کراچی میں لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب نے ملکر نواز شریف سے جواب مانگنا ہے ۔ پاناما لیکس کے معاملے پر اسپیکر نے میرا ریفرنس بھیج دیا اور نواز شریف کا روک دیا۔ نواز شریف کے وزیراعظم رہنے تک ادارے ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ عمران خان نے 24 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے اس میں پاکستان کے تمام شہریوں کو شامل ہونے کی بھی اپیل کی۔ کپتان نے کہا نئے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے انصاف ملنے کی امید ہے۔ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔انہوں نے جلسہ کے شرکا کودعوت دی کہ وہ بھی لاہورمیں ہونے والے تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…