بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چین نے خیبرپختونخواکوخوشخبری سنادی

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور Sino Pakانٹرنیشنل لاجسٹک کمپلیکس کے مابین چائنا پاک اکنامک کاریڈور پر چین سے ملحقہ خنجراب بارڈر پر تعمیر ہونیوالے Sino Pakانٹرنیشنل لاجسٹک کمپلیکس میں خیبر پختونخوا چیمبر کے لئے فری آف کاسٹ آفس کے قیام اور اس کمپلیکس میں خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو ویئر ہاؤسز کی سہولیات فراہم کرنے سمیت معلومات کے تبادلے اور چین اور پاکستان کے کسٹمز ٗ امیگریشن اور کورنٹین ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ بزنس فرینڈلی روابط کے فروغ اور ST.FU.LIN Group of China اور خیبر پختونخوا چیمبر کے چین اور پاکستان میں دفاتر کے قیام سے متعلق MOU پر دستخط ہوئے ہیں۔ MOU کی تقریب گذشتہ روز خیبر پختونخوا چیمبر ہاؤس میں منعقد ہوئی ۔ MOU پر خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان اور ST.FU.LIN کے چیف ایگزیکٹوl Micheنے دستخط کئے ۔ اس موقع پر چیمبر کے سابق صدر فواد اسحق ٗ چیمبر کے سینئر نائب صدر عماد رشید ٗسی پی او Fulin Group مس Scarlet اور پبلیسٹی ڈائریکٹر مس Echo ٗ ایگزیکٹو ممبر محمد اقبال اور صدر گل ٗ عابد اللہ اور فیض رسول بھی موجود تھے ۔ سینو پاک انٹرنیشنل لاجسٹک کمپلیکس کی سی پی او مس Scarlet نے خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر کو لاجسٹک کمپلیکس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس کمپلیکس میں 3 قسم کے ویئر ہاؤسزہونگے جن میں مینو فیکچرنگ ویئر ہاؤس ٗ نان آکسیجن ویئر ہاؤس اور فروزن ویئر ہاؤس شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کمپلیکس میں ہوٹل اور کمرشل دکانوں سمیت رہائشی منصوبے بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کمپلیکس 1700ایکڑ پر مشتمل ہے جس میں ہر بزنس کمیونٹی کے لئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کمپلیکس میں گوشت ٗ فریش فروٹ ٗ سبزیاں اور دیگر اشیاء کے لئے ویئر ہاؤسز تعمیر کئے جا رہے ہیں جبکہ اس کمپلیکس میں آنے کے لئے چین کے ویزے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کمرشل کمپلیکس میں خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی بھرپور انداز میں حصہ لیکر صنعت و تجارت کے شعبے کو فروغ دے سکتی ہے ۔ خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان نے سینو پاک انٹرنیشنل لاجسٹک کمپلیکس اور خیبر پختونخوا چیمبر کے مابین MOU کو خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کیلئے خوش آئند قرار دیا اور اس کمپلیکس کی تعمیر اور اس میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے ویئر ہاؤسز کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک چائنا کاریڈور پر چائنا بارڈر کے قریب خنجراب کے مقام پر اس کمپلیکس کی تعمیر سے خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو خاطر خوا ہ فوائد حاصل ہوں گے اور چین کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ ملے گا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…