اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ بیلاروس اورکازکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کی رکنیت کے لیے پاکستان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہیجبکہ پاکستان نے بیلجیئم پر زور دیا ہے کہ این ایس جی کی رکنیت کیلئے درخواستوں پر غور کے دوران بلا امتیاز غور کیا جائے کیونکہ اس معاملہ سے سے جنوبی ایشیا میں تزویراتی استحکام اور جوہری عدم پھیلاو? کے عالمی رجیم کے مستقبل پر اثرات مرتب ہوں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے خارجہ امور کے لئے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے وزیراعظم کے خصوصی مندوب کی حیثیت سے گزشتہ روز برسلز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بیلجیئم کی قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ڈیڈیئر رینڈرز اور سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ ڈیرک ایچٹن شامل تھے۔
دوطرفہ امور کے علاوہ انہوں نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے لئے پاکستان کی درخواست کے حوالے سے بھی بات کی اور بیلجیئم کی حمایت طلب کی۔ انہوں نے بیلجیئم کی قیادت کو کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ بیلاروس اور قازقستان نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے پاکستان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ بیلاروس اور قازقستانکی نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت پر حمایت سے بھارت کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔
3 طاقتور ممالک نے نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا، بھارت کی نیندیں حرام ہو گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں