منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

اہم ملک کے صدر کی پاکستان آمد۔۔وزیر اعظم نواز شریف ایئر بیس پہنچ گئے ۔۔21توپوں کی سلامی

datetime 6  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیگال کے صدر مکّی سال دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے وزیر اعظم نواز شریف نے ہوائی اڈے پر سینیگال کے صدر کا استقبال کیا۔ اسلام آباد آمد پر معزز مہمان کو21توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔سینی گال کے صدر میکی سال دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تو نورخان ایئربیس پر وزیراعظم نواز شریف نے میکی سال کا استقبال کیا اس موقع پر بچوں نے معزز مہمان کو پھول پیش کیے۔صدر میکی سال کا ایئرپورٹ پر موجود حکام سے تعارف کرایا گیا ۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ایک 34 رکنی وفد بھی سینیگال کے صدر کے ہمراہ ہے۔و دو روزہ قیام کے دوران سینیگال کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی حکام کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔صدر مکّی سال وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں موجودہ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی جائے گی۔وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق سینیگال پاکستان کی دفاعی صنعت میں گہری دلچسپی رکھتا ہے ۔صدر مکّی سال اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پرگزشتہ ملاقات میں سینیگال نے پاکستان سے دفاعی سازوسامان کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔انہوں نے زراعت، سائنسی تحقیق اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی مہارت سے فائدہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت کا حجم 37 ملین امریکی ڈالر کی موجودہ سطح سے بڑھانے کے لئے طریقے تلاش کرنے پر اتفاق کیا تھا۔۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…