لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو بھجوائے گئے 13کروڑ روپے کے ٹیکس نوٹس معطل کرتے ہوئے ایف بی آر سے وضاحت طلب کرلی۔گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ میں جہانگیرترین کو ٹیکس نوٹس بھجوائے جانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جہانگیر خان ترین نے درخواست میں موقف اپنایا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے بھجوائے گئے 13 کروڑ روپے ٹیکس کے نوٹس غیر قانونی ہیں ۔فاضل عدالت نے موقف سننے کے بعد جہانگیرترین کو بھجوائے جانے والے 13کروڑ روپے کے ٹیکس نوٹس معطل کر تے ہوئے ایف بی آر حکام سے 30ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔