ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

کالاباغ ڈیم،وزیراعلیٰ سندھ نے اہم اعلان کردیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی کمی کے مسئلے کا حل صرف سندھ کے پاس ہے ، کئی مرتبہ بجلی پیدا کر کے نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کی اجازت مانگی مگر خاطر خواہ جواب نہیں ملا، پانی ہوگا تو ڈیم بنیں گے ٗاس وقت کراچی میں امن کی صورتحال مثالی ہے ، سندھ سے بہتر امن و امان کی صورتحال پو رے ملک میں کہیں نہیں ، پنجاب او رسندھ کو ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں سے سیکھنا چاہیے ، آصف علی زرداری کو اپنے ملک میں آنے کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے وہ جب چاہیں آسکتے ہیں ،ہم جمہوریت پسند قوتوں کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تاکہ غیر جمہوری قوتوں کو موقع نہ ملے ٗ کوئی بھی جماعت سیا سی دفتر بنا کروہاں قانو ن وآئین کے ماورا ء سرگرمیاں انجام دے گی تو ہر صور ت کا رروائی کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہو رپریس کلب کے پروگرام ’’میٹ دی پریس ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ ، چوہدری منظور ، پیپلز پارٹی لائرز ونگ کے وکلاء ، لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں ، نائب صدر محمد عبدالمجید ساجد اور گورننگ باڈی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ میرے پا س وقت بہت کم ہے اور مجھ سے امید یں بہت زیا دہ لگا لی گئی ہیں ،کراچی منی پاکستان ہے ، اتنے بڑے شہرکے مسائل کو حل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن اس وقت کراچی میں امن کی صورتحال مثالی ہے ، اس وقت سندھ سے بہتر امن و امان کی صورتحال پو رے ملک میں کہیں نہیں ہے ،صوبہ سندھ کسی بھی اور صوبہ سے کم صاف اور کم محفوظ نہیں ہے ۔ لاہو رکے صحافیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور اپنی آنکھوں سے کراچی اور تھر کو دیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈاور فورنزک لیب کا دورہ کیا ، دونوں ادارے اچھا کام کر رہے ہیں ۔پنجاب او رسندھ کو ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں سے سیکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی پو رے پاکستان میں از سرنوتشکیل کی جا رہی ہے اور اسی مہینے کے آخر تک صوبائی صدور کا تقرر کر دیا جائے گا۔ انتخابات 2018ء کی انتخابی مہم کو چیئرمین اور شریک چیئرمین دونوں مل کرانجام دیں گے ۔ آصف علی زرداری کو اپنے ملک میں آنے کیلئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں وہ جب چاہیں آسکتے ہیں ۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن میں صوبہ سندھ اپنی رپو رٹ 17اگست 2015ء کو پیش کر چکا ہے جبکہ پنجاب نے آج ایک سال بعد 5ستمبر 2016ء کو رپورٹ پیش کی ہے اور وفاق نے ابھی تک بھی اپنی رپورٹ پیش نہیں کی ،وفاق اور پنجاب سے سب سے بڑا اختلاف یہی ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن کو آئین کے عین مطابق اس کے طے کر دہ دورانیے میں مکمل کیا جائے ، پنجاب اور وفاق آئینی طورپر اس ذمہ داری کو ادا کرنے کے پابند ہیں ،اس میں تاخیر مت کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی کمی کے مسئلے کا حل صرف سندھ کے پاس ہے کیونکہ سندھ حکومت کوئلے میں خودکفیل ہے ، اس کے علاوہ 50ہزار میگاواٹ ونڈ انرجی جبکہ گیس کی کل پیداوار کا 70فیصد حصہ بھی سندھ سے نکلتا ہے اس لیے وزیر اعظم سے کئی مرتبہ کہا ہے کہ سندھ کواس قومی مسئلے کے حل کیلئے حصہ ڈالنے دیں اور سندھ کو بجلی پیدا کر کے نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کی اجازت دی جائے لیکن اس معاملے پر وفاق کی سوچ کچھ علیحدہ نظر آتی ہے ،ہمیں وفاق سے خاطرخواہ مثبت جواب نہیں ملا۔ ایک سولا پر انہوں نے کہا کہ کا لا باغ ڈیم کی مخالفت میں ملک کی 3اسمبلیاں قرارداد منظور کر چکی ہیں ، پا نی کی فراہمی ہی اصل رکاوٹ ہے ، ہر سال کئی ایسے ادوار آتے ہیں کہ بارشیں نہیں ہوتیں اور کا لا باغ ڈیم کے علاقے میں پانی کا قحط ہو جاتا ہے ، اس لیے پانی ہو گا تو ڈیم بھی بنیں گے ، پانی بچا سکیں گے تو ڈیم بنائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں سیاسی جماعت کے پو سٹر ز پھاڑنے کا حکم میں نے نہیں دیا تھا بلکہ وہ عام لو گوں نے غم و غصے میں پھاڑے ،اگر سیا سی دفتر سیا سی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہو تو ٹھیک ہے لیکن اگر کوئی بھی جماعت سیا سی دفتر بنا کروہاں قانو ن وآئین کے ماورا سرگرمیاں انجام دے گی تو اس کے خلاف ہر صور ت کا رروائی کی جائے گی ، یہ کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ22اگست کو کراچی میں جو واقعہ پیش آیااس میں ایسے حالات پیدا کیے گئے کہ جس میں جانیں جائیں اور افراتفری پیدا ہو، یہ ملک دشمنوں کا ایجنڈا تھا لیکن عام آدمی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ان حالات میں صرف ایک دن بعد کراچی میں انتخابات کرائے جائیں گے ۔ یہ سندھ حکومت کی بڑی کامیابی ہے کہ اس نے ان مشکل ترین حالات میں بھی پر امن انتخابات کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عنا صر ہر جگہ مو جود ہیں لیکن انہیں ہم سب نے مل کر ختم کرنا ہے ۔یو م دفاع کے حوالے سے پیغام میں انہوں نے کاہ کہ ہمیں چاہیے کہ اس موقع کو پاکستانیوں کے ساتھ مل جل کر جمہوریت اور ترقی کو فروغ دینے کیلئے استعمال کریں ، سندھ میں بہت جلد ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں قومی و ملی یکجہتی کا مثالی مظاہرہ کیا جائے گا ، اس تقریب میں چاروں وزرائے اعلیٰ کو مدعو کیا جائے گا جن میں سے خیبر پختونخواہ اور صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…