اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں ریفرنسوں کی جنگ جاری ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 ریفرنسز ملنے کی تصدیق کردی ۔ریفرنسز وزیراعظم نوازشریف، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،جہانگیرترین اورمحموداچکزئی کےخلاف ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے ریفرنسز پاناماپیپرز کو بنیاد بناکر دائر کیے گئے تھے۔الیکشن کمیشن حکام نے تصدیق کی ہےکہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 8 ریفرنسز موصول ہوگئےہیںجو وزیراعظم نوازشریف، عمران خان ، جہانگیر ترین اور محمود خان اچکزئی کی نااہلی سے متعلق ہیں۔ الیکشن کمیشن چند روز میں سپیکر کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنسز پر غور کریگا۔سیاسی ماہرین کے مطابق ان چاروں افراد پراگرالزام ثابت ہوگئے تویہ نااہل ہوجائیں گے اورماہرین کاکہناتھاکہ ان چاروں رہنمائوں پرنااہلی کی تلوارلٹک گئ ہے۔