لاہور( این این آئی)اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹریک پر رنگ روڈ کو بائی پاس کرانے کیلئے سب سے اونچا آرچ شکل کا پل بنانے کیلئے میگا سٹیل سٹرکچر کی شٹرنگ باندھ دی گئی۔اورنج لائن میٹرو ٹرین کو رِنگ روڈ سے بائی پاس کرانے کے لئے جی ٹی روڈ سے ڈیرہ گجراں کی جانب زمین سے 60فٹ اونچے پل کی تعمیر کے لئے سٹیل شٹرنگ باندھ دی گئی ہے۔رِنگ روڈ سے گزرنے والی ٹریفک کو بھی 5.1میٹر فل ہائٹ دی جائے گی۔رِنگ روڈ پر اورنج لائن ٹرین کو سب سے زیادہ اونچائی سے گزارا جائے گا جو سفر کرنے والوں کے لئے بھی دلچسپی کا باعث ہوگا ۔ آرچ شکل پل کا ڈیزائن نیسپاک نے تیار کیا جس میں دو بڑی اور دو چھوٹی آرچ کا ڈیزائن شامل کیا گیا ہے۔