اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مریم نواز کے میڈیا سیل کے دباؤ کی وجہ سے نواز شریف کے خلاف دائر درخواست اور اس کے متعلق ریفرنس کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہے ۔ یہ ریموٹ کنٹرول سپیکر ہیں اور ان سے غیر جانب داری کی امید رکھنا فضول ہے ۔
سپیکر آفس کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجے جانے سے انکار پر تبصرہ کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ سپیکر سے ایسی کوئی امید نہیں تھی کہ وہ غیر جانب داری کا مظاہرہ کریں گے مگر ہم نے انہیں موقع دیا کہ وہ غیر جانب داری کا مظاہر ہ کریں اور جس طرح انہوں نے عمران خان کے معاملے پر ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کیا تھا اسی طرح بطور سپیکر ان کا فرض تھا کہ وہ یہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو روانہ کرتے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ریموٹ کنٹرول سپیکر ہیں اگر انہیں نواز شریف کا مس کال بھی آجائے تو یہ اٹھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تمام معاملے میں درخواست گزار ہم تھے اور ہمیں ہی کسی نے نہ نہیں پوچھا اگر وہ ہمیں بلا کر معاملے کی سماعت کرتے اور اس کے بعد کہتے کہ شہادتیں ناکافی ہیںجس کی بنا پر نا اہلی کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ہمیں بلا کر ہمارا موقف سننے کے بعد ایسا کہتے تو ان کی بات جو تسلیم کیا جا سکتا تھا مگر انہوں نے تو ہمیں مطلع کرنا تو درکنار مریم نواز کی سربراہی میں چلایا جانے والا میڈیا سیل اس معاملے کے بارے میں تفصیلات بھی ہمیں دینے سے انکار کر رہا ہے ۔
یہ شخص ریموٹ کنٹرول ہیں ، نواز شریف کا مس کال آنے پر بھی اٹھ کر کھڑاہو جاتاہے،سینئر سیاست دان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی
5
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں