جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

ایم کیو ایم اورپاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں میں ایسی جگہ خونی تصادم کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتاتھا

datetime 3  ستمبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) سینٹرل جیل کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کے 4 کارکن زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں قید متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کے درمیان چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی سمیت اعلی عدلیہ فاضل جج صاحبان کے دورے کے کچھ دیر بعد تصادم ہوگیا۔ تصادم قیدیوں کی رشتے داروں سے ملاقات کے دوران ہوا۔تصادم کے دوران دونوں جماعتوں کے 4 کارکن زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رینجرز نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو قابو کرلیا جب کہ تصادم میں ملوث 8 ملزمان کو بند وارڈ منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ کراچی سینٹرل جیل میں کراچی کے میئر وسیم اختر اور پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی سمیت دونوں جماعتوں کے سیکرون کارکن قید ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…