اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نے تقریب کے دوران وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت خرم دستگیر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا تقریر کے دوران ہی ان کے کھانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جتنی توجہ وہ کھانے پر دیتے ہیں اتنی ہی سنجیدگی سے ایکسپورٹس بڑھانے پر توجہ دیں تو حالات کہیں بہتر ہو سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب وزیر اعظم نواز شریف نے تقریر کے دوران ایکسپورٹس بڑھانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت خرم دستگیر کی کارکردگی پر ہی سوال اٹھا دیا اور ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں کہا کرتا ہوں کہ جتنی دلچسپی وہ کھانا کھانے میں لیتے ہیں اتنی ہی دلچسپی اگر وہ پاکستان کی ایکسپورٹس بڑھانے پر دیں توحالات بہت بہتر ہو جائیں گے ۔ وزیر اعظم کی اس بات پر خرم دستگیر مسکرا پڑے تو نواز شریف نے ایک بار پھر کہا کہ میری اس بات پر وہ مسکرا رہے ہیں مگر میری اس بات میں مزاح کے ساتھ ساتھ سنجیدگی بھی ہے ۔ ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے ایکسپورٹس بڑھانے کی کوشش کریں اور ان شاءاللہ ہم پاکستان کو بہتر سے بہتر مقام کی جانب لے کر جائیں گے ۔
خرم دستگیر جتنی دلچسپی کھانے میں لیتے ہیں ایکسپورٹ میں بھی لیں وزیر اعظم نے بھری تقریب میں خرم دستگیر کی کاکردگی پر سوال اٹھا دیا
3
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں