ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فاروق ستار 300 سال بھی زندہ رہے تو کیا کرتا رہے گا ؟ سینئر صحافی کا دلچسپ تجزیہ

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فاروق ستار اگر 300 سال بھی زندہ رہے تب بھی الطاف حسین کی غلامی کرتے ۔ سنیئر صحافی ہارون الرشید نے فاروق ستار کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ انہوں نے اپنے لیڈر سے قطع تعلق کرنے کا کام انہوںنے مجبوری میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے ایک دوسرے صحافی نے جب یہ کہا کہ الطاف حسین کو چھوڑ کو فاروق ستار نے اس بات کا ثبوت دے دیا ہے کہ وہ اب اچھی سیاسی کرنے جا رہے ہیں اور ایم کیو ایم کی سیاست اب مثبت جانب چلے گی جس پر ہارون الرشید نے فوری طور پر شدید اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کوئی شخص ضروری نہیں ہوتا سیاست ضروری ہوتی ہے اور موقع کی مناسبت سے اس طرح کے اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔ فاروق ستار نے جو بھی کیا وہ سخت مجبوری میں کیا۔ اگر ان کی عمر تین سو برس بھی ہوتی تو بھی وہ الطاف حسین کی غلامی کا طوق گلے میں لٹکائے رہتے یہ تو حالات ہی کچھ ایسے ہو گئے کہ انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا کیوںکہ انہیں سیاسی طور پر زندہ رہنا تھا ۔ فاروق ستار کے بیانات روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتے رہے ۔ آخر میں اپنی بات ختم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بالفرض ان کی بات غلط ہو گئی اور فاروق ستار مثبت سیاست کرنے لگے تو اس پر کس کو اعتراض ہوگا؟ اس صورت میں انہیں سر آنکھوں پر بٹھایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…