بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

فاروق ستار کا اصل مقصد کیا ہے؟ مصطفی کمال نئی کہانی سامنے لے آئے

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ فاروق ستار اور بانی ایم کیو ایم کی پارٹنر شپ ہے یہ پارٹنر شپ نہیں ٹوٹے گی،فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں ورنہ میرا احترام کا ضبط ٹوٹ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو باتیں گزشتہ چھ ماہ بول رہے ہیں قائد ایم کیو ایم نے 22 اگست کو ا?ن پر مہر لگا کے خود کو را کا ایجنٹ ثابت کردیا۔ملک دشمن تقریر کے بعد پاکستانیوں کا غصہ اور رد عمل دیکھ کر فاروق ستار اور ا?ن کے ہمنواؤں حب الوطنی اور پاکستانیت جاگی اور حب الوطنی جا گی یہ لوگ جتنا جھوٹ بولیں گے ہم اتنے سچ بولیں گے، فاروق بھائی سچ بولیں ورنہ میرا ضبط ٹوٹ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب اِن کے قائد پاکستان مخالف نعرے لگا رہے تھے اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کی ہدایات دے رہے تھے تب فاروق ستار سمیت سارے لوگ بیٹھے جی بھائی جی بھائی کہہ رہے تھے۔پاکستان مخالف نعرے سننے کے بعد بھی کسی کی غیرت نہ جاگی اور کسی نے ا?ٹھ کر روکنے کی کوشش نہیں کی۔ آج بھی فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کے معافی نامے کو بھی دیکھا جائے ا?ن کے بیان کو بھی پھردیکھا جائے، کل پھر یہ کہیں گے کہ الطاف حسین کو معاف کردیا جائے اور ایک پریس کانفرنس کے میں تنظیمی آئین کو پرانی حالت میں بحال کر کے دیں گے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کے ساتھ صرف ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت منتخب بلدیاتی نمائندے موجود ہیں جب کہ تنظیمی اسٹرکچر اب بھی اِن کے ساتھ نہیں یہ صرف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سب لوگ 22 اگست پر میڈیا ہاؤسز پر حملے کی بات کر رہے ہیں کوئی یہ نہیں بتا رہا کہ اگلے دن کا کیا پروگرام تھا ان کے قائد نے ایک لاکھ خواتین کو جمع کر کے اگلے دن یعنی 23 اگست کو ڈی جی رینجرز کے دفتر پر حملہ کرنے کا کہا تھا۔مصطفیٰ کمال نے کہا فاروق ستار کو ہم سے زیادہ پتا ہے کہ متحدہ بانی راء4 کے ایجنٹ ہیں۔ بزدل لوگوں میں پاکستانیت تب جاگی جب انہیں پکڑ کر لے جایا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا 22 تاریخ کو اللہ تعالیٰ نے متحدہ بانی سے ایسا کام کروا دیا اور یہ پھنس گئے۔ متنازعہ تقریر نہیں کی گئی بلکہ پاکستان سمیت اداروں کو گالی بکی گئی ہے۔#



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…