کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بارہ ہزار سے زائد سرکاکری ملازمین کو برطرف کرنے کی تیاریاں،کھلبلی مچ گئی، تفصیلات کے مطابق غیرقانونی طورپر بھرتی کئے گئے بارہ ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد نیب نے غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث اعلیٰ افسران ،سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ محکمہ بلدیات میں 2010سے 2013تک بارہ ہزار کے لگ بھگ غیرقانونی بھرتیاں کی گئی تھیں، نیب ذرآئع کا کہنا ہے کہ ان تمام ملازمین کو برطرف کرایاجائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،نیب کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین سمیت غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث اعلیٰ افسران ،سیاستدانوں اور بیورو کریٹس میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔