لاہور (آن لائن)تحریک انصاف نے ریلی نکالنی ہے تو پھر۔۔۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم اعلان کردیا،ریلی کے شرکاء کو تین مختلف مقامات پر بیرئیرز لگاکر چیک کیا جائے گا جس کے بعد انہیں ریلی میں شریک ہونے کی اجازت دی جائے گی، محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی کے آج کے احتجاجی پروگرام پر اپنا پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ریلی کے شرکاء کو تین مختلف مقامات پر بیرئیرز لگاکر چیک کیا جائے گا جس کے بعد انہیں ریلی میں شریک ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی اور جلسے کے انعقاد پر سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ریلی کے شرکاء4 کو فیصل چوک میں منعقد ہونے والے جلسہ کے پنڈال میں داخل ہونے کے لئے واک تھرو گیٹس سے گزر کر جانا ہوگا۔(اے ملک)