کراچی(این این آئی)22 اگست کو ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ بغاوت ملکی سالمیت کے خلاف نعرے لگانے کے الزام میں ایم کیو ایم کے10 کارکنان کو عینی شاہدین اور گواہوں نے شناخت کر لیاہے۔22 اگست کے ہنگامے سے تعلق میں گرفتار ملزمان کی تعداد اب 54 ہوگئی،جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے 22 اگست کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ بغاوت ملکی سالمیت کے خلاف نعرے لگانے کے الزام میں ایم کیو ایم کے 10کارکنان کو شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت نے عینی شاہدین اور گواہوں کو بھی طلب کر لیا شناخت پریڈ کے دوران گواہوں نے ملزمان کو 22 اگست کے واقع میں شناخت کر لیا۔ واضح رہے گزشتہ روز پولیس کی جانب سے ان دس ملزمان کو اے ٹی سی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا گیا تھا جس پر عدالت نے ملزمان کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا اس سے قبل بھی ایم کیو ایم کے 26 کارکنان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں گواہوں نے شناخت کیا تھا۔ 22 اگست کے ہنگامے سے تعلق میں گرفتار ملزمان کی تعداد اب 54 ہو چکی ہے جن میں ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل، شاہد پاشا، قمر منصور سمیت 3 خواتین کارکنان شامل ہیں