لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) 6 ستمبر کی مناسبت سے لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان ایئرفورس نے جنگی طیاروں کی فضائی مشقوں کا آغاز ہو کر دیا‘ شہر کے مختلف مقامات پر لاہوریوں نے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی نچلی پروازوں کا مشاہدہ کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔تفصیلات کے مطابق 1965کی پاک بھارت جنگ میں پاک افواج اور قوم کی شاندار فتح کی مناسبت سے لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان ایئرفورس کے جنگی طیاروں کی فضائی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
لاہور ایئرپورٹ سے پاک فضائیہ کے دو ایف سولہ طیاروں نے شہر کے مختلف مقامات پر نچلی پروازیں کیں جس کا لاہوریوں نے براہ راست مشاہدہ کیا اور اللہ اکبر سمیت پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی مشقوں کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے پی آئی اے کی جدہ اور سکھر سمیت شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی بجائے فضا میں چکر لگانے کی ہدایت کی گئی۔جنگی طیاروں کی مشقیں مکمل ہونے کے بعد تینوں پرواز وں کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
پاک ، بھارت جنگ مناسبت۔۔نعرہ تکبیر بلند جنگی طیاروں نے لاہور ایئر پورٹ سے اڑان بھر لی
2
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں