پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں کرسچن کالونی میں دہشتگردی کی کارروائی کی کوشش کے دوران مارے گئے ایک دہشت گردسے افغانستان کے فون نمبرز برآمد ہوئے ہیں۔دہشت گرد اس خونریز کارروائی کے دوران اور اس سے پہلے مسلسل افغانستان میں موجود ہینڈلر سے رابطہ میں تھے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور مین کرسچن کالونی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے افغانستان کے فون نمبرز برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد حملے سے قبل افغانستان میں ہینڈلر سے رابطہ میں تھے اورٹیلی فون نمبرز کے حوالے سے تحقیقات جا ری ہیں۔ خیال رہے کہ آج علیٰ الصبح جدیداسلحہ سے لیس 4 دہشت گرد کرسچن کالونی میں گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی،جس پر پاک فوج کے جوانوں اور دیگر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ۔