منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

معاملہ اب ٹھنڈا نہیں ہو گا،کیا ہونے والا ہے؟ اعتزازاحسن نے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہو گا اور وزیراعظم کا چھٹکارا صرف اپوزیشن کے بنائے گئے ٹی او ارز میں ہے۔ پاناما لیکس کی تحقیقات پر ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں ایک ہی مؤقف پر متفق ہیں عمران خان کی احتساب ریلی میں پیپلزپارٹی بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سربراہان بھی اس کیس میں پھنس چکے ہیں۔ حکومت کے لئے راہ فرار اختیار کرنا مشکل ہے، پاناما لیکس کی تحقیقات پر ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں ایک ہی مؤقف پر متفق ہیں عمران خان کی احتساب ریلی میں پیپلزپارٹی بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی۔اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی جماعت میں شامل گلو بٹوں کا محاسبہ نہیں کیا جبکہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے بھی 4 کروڑ پاؤنڈز سے زائد کا سودا کیا اب پاناما لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن شریف برادران کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے جبکہ پانامہ لیکس کا معاملہ وزیر اعظم نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔ سینیٹر اعتراز احسن نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم کے بیٹے حسن نواز نے چار کروڑ پاؤنڈ سے زائد کا سودا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پیپرا رولز سے بچنے کیلئے ترکی سے معاہدے کرتی ہے تاکہ بولی نہ لگانی پڑے۔ ان کے بقول ترکی کی کئی کمپنیاں بیشتر ممالک میں بلیک لسٹ ہیں۔ اعتراز احسن نے کہا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اپنی جماعت میں گلو بٹوں کا کچھ نہیں کیا۔ اعتراز احسن نے اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ مسلم لیگ ن کے پاس جلد انتخابات کرانے کا صوابدید ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری بہت ضروری ہے اور یہ آئینی تقاضہ ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…