پاکپتن(آن لائن)پنجاب حکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کے دعوئے کھوکھلے نکلے ملکہ ہانس ہسپتال میں ادویات غائب پینا ڈول سے لے کر فلیجل کی گولی تک ڈاکٹرز باہر میڈیکل سٹورز سے لینے کی نصیحت کرنے لگے شہری و عوامی حلقوں کا ہسپتال کی ابتر صورت حال پر احتجاج وزیر اعلی پنجاب کمشنر ساہیوال ڈویڑن سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کرنے کی واضح ہدایت کے باوجود ملکہ ہانس ہسپتال میں ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف علاج معالجہ کے لئے آنے والے مریضوں کو میڈیکل ریپ کی تجویز کردہ ادویات کی لمبی لسٹ تھما کر میڈیکل سٹورز سے خریدنے کی نصیحت کر تے ہیں اراضی شاہو بلوچ کے رہائشی غلام رسول نے ملکہ ہانس ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی ہمشیرہ کو چیک اپ کے لئے ہسپتال لایا تو عملہ نے چیک اپ کے بعد ایک لمبی ادویات کی پرچی تھما کر باہر سے خریدنے کا کہاجو کہ مجبوراّ مہنگے داموں خریدنا پڑی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ ملنے والی ادویات اور لوکل پر چیز اپنے رشتہ داروں اور منظور نظر افراد کو بندر بانٹ کر کے خود ساختہ ادویات کی قلت پیدا کر دیتے ہیں جس پر مریض سرکاری ادویات ملنے سے محروم رہ جاتے ہیں شہری و عوامی حلقوں نے ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی پر وزیر اعلی پنجاب، کمشنر ساہیوال ڈویڑن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔