اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے حیران کن دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ ستمبر میں بھارت پاکستان پر حملہ کر دے گا۔انھوں نے کہا کہ بھارت کسی صورت یہ نہیں چاہتا کہ چین کے اشتراک سے زیر تکمیلCPEC منصوبہ مکمل ہو۔ اس لیے وہ پاکستان پر حملہ کر دے گا۔ اس موقع پر صرف چین ہی پاکستان کی مدد کو آئے گا۔ سینئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے کہا کہ صدیوں پہلے ان واقعات کو حضورﷺ نے بیان فرما دیا تھا اور آپﷺ کی یہ حدیث بخاری میں موجود ہے کہ ہند میں جب بھی کوئی مسئلہ ہو گا وہ سندھ کی وجہ سے ہو گا۔حدیث کی تشریح کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ چین پاکستان کی مدد کرے گا اور فتح یاب ہو ئے گا۔