بورے والا (آن لائن) پنجاب کے حلقہ پی پی 232 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری یوسف کسیلہ 51839 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ تحریک انصاف دوسرے نمبر پر رہی۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 232 وہاڑی کے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری یوسف کسیلہ 51839 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار عائشہ نذیر بٹ نے سخت ترین مقابلے کے بعد 50267 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔