کراچی(نیوز ڈیسک) حساس ادارے نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں کارروائی کرکے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تین ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار ایجنٹوں میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ تینوں دہشتگرد نام اور حلیہ بدل کر کراچی میں مقیم تھے۔ گرفتار بھارتی ایجنٹوں کو پہلے سے گرفتار ایجنٹ کی نشاندہی پر پکڑا گیا ہے۔ بھارتی ایجنٹوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔