منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

72ہزار ٹیکس نادہندگان کو ادائیگی کے لیے دی گئی مہلت ختم

datetime 31  اگست‬‮  2016 |

سرگودھا۔31 اگست(ما نیٹرنگ ڈیسک)سرگودہا ڈویژن کے 72ہزار سے زائد نادہندگان کی پراپرٹی سربمہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ٹیکس کی ادائیگی کے لیے 31اگست تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی تھی ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق 31اگست تک ادائیگی کرنے والوں کو 5فیصد رعائت دی گئی تھی، جبکہ ٹیکس ادا نا کرنے والوں کی جائیدادیں سیل کر دی جائیں گی جبکہ ڈویژ ن بھر سے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے لیے 72462افراد کو چالان فارم نوٹسز جاری کر دیئے۔ضلع سرگودہا میں 49832، ضلع خوشاب میں 9534،ضلع میانوالی میں 6895 اور ضلع بھکر میں 6201نادہندگان کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔محکمہ کی جانب سے یہ احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں کہ اگر کسی کو ابھی تک نوٹس جاری نہیں ہوا تووہ فوری طور پر متعلقہ محکمہ سے رابطہ کرئے۔ اس کے علاوہ 31اگست تک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والوں کو 10فیصد تک چھوٹ د ی گئی تھی۔پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والے نادہندگان کی پراپرٹی سیل ، جبکہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کو پکڑ کر تھانوں میں بند کر دیا جائے گا۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودہا رانا انتخاب نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دی گئی سہولت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے تمام نا دہندگان ٹیکس کی ادائیگی کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے یقینی بنائیں ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…