پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں اس وقت 9لاکھ 40ہزار افغان مہا جرین قیام پزیر ہیں، 34فیصد افغان مہاجرین کیمپوں سے باہر مقیم ہیں۔وزارت سیفران ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان میں ساڑھے پندرہ لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں جن میں سے 9لاکھ 40ہزار افغان مہا جرین صرف صوبہ خیبر پختونخوا میں قیام پزیر ہیں جن میں سے 34فیصد افغان مہاجرین کیمپوں سے باہر مقیم ہیں ۔ زیادہ تر افغان مہاجرین بارڈر منیجمنٹ کے باعث واپس جارہے ہیں ۔رجسٹر افغان مہاجرین کو 30دسمبر تک پاکستان میں رہنے کی اجازت ہے ۔