جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

سابق گورنر اور اہم سیاسی شخصیت کے گھرپرچھاپہ،بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 30  اگست‬‮  2016 |

کوٹ ادو (این این آئی) کوٹ ادو میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر کے گھر چھاپہ مار کر پولیس نے ان کے بڑے بیٹے سابق صوبائی وزیر عبدالرحمان کھر کو گرفتار کر لیا۔مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے کھر غربی میں پولیس نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر کی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے اور قتل کے اشتہاری ملزم بلال کھر کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا ٗپولیس کو موقع سے بلال کھر تو نہ ملا البتہ گھر کی تلاشی کے بعد پولیس نے غلام مصطفی کھر کے بڑے بیٹے سابق صوبائی وزیر عبدالرحمان کھر کوگرفتار کر لیا جن کیخلاف اپنے اشتہاری بھائی بلال کھر کو پناہ دینے کا مقدمہ تھانہ سنانواں میں درج ہے ۔واضح رہے کہ بلال کھر پر الزام ہے کہ انھوں نے اپریل 2014ء میں امجد نامی شخص کو رقبے کے تنازع پر قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کوٹ ادو میں درج کیا گیا تھا اور وہ قتل کے مقدمے میں اشتہاری بھی ہے ۔ تھانہ سنانواں پولیس نے عبدالرحمن کھر کیخلاف دوسرا مقدمہ بھی درج کر لیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…