منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حامد سعید کاظمی کی رہائی ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 30  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) اہلسنّت جماعتوں نے ’’ حامد سعید کاظمی رہائی تحریک ‘‘ کو تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ضلعی سطح پر پر امن احتجاجی مظاہروں کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ حامدسعید کاظمی کو رہا نہ کیا گیا تو عید قربان کے بعد اسلام آباد میں بڑا احتجاجی دھرنا دیا جاسکتا ہے۔ اس بات کا اعلان داروغہ والا لاہور میں محمد بلال سعیدی کی رہائش گاہ پر حامد سعید کاظمی رہائی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی رہائی کمیٹی کے صدر اور سابق وفاقی وزیر الحاج محمد حنیف طیب نے کہا کہ اہلسنّت جماعتیں حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزا کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ حامد سعید کاظمی کو انصاف نہ ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حامد سعید کاظمی سیاسی قید ہیں۔ اہلسنّت کو دیوارکے ساتھ نہ لگایا جائے۔ ایک خاص فرقے کو خوش کرنے کیلئے حامد سعید کاظمی کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی وزارت مذہبی امور کے بد عقیدہ افراد کی سازشوں کا شکار ہوئے ہیں۔ اجلاس میں میاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، فدا حسین ہاشمی ایڈووکیٹ، الحاج شیخ امجد علی چشتی، علامہ فاروق خان سعیدی، مفتی محمد اقبال چشتی، محمد بلال سعیدی اور دیگر نے شرکت کی



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…