منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پرویز مشرف کیلئے بُری خبر،’’خوابوں کا محل‘‘ گرادیاگیا

datetime 30  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سی ڈی اے حکام نے سینٹ کمیٹی کو بتایا ہے کہ چک شہزاد میں پرویز مشرف کے فارم ہاؤس سمیت الاٹمنٹ سے زیادہ تعمیرات کو گرادیا گیا ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیئی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس گذشتہ روز کمیٹی روم نمبر سات میں منعقد ہوا جس کی صدرات چیئرمین کمیٹی سینٹر طلحہ محمود نے کی، کمیٹی کو سی ڈی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پرویز مشرف کا فارم ہاو?س گرا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ بھی جن لوگوں نے الاٹمنٹ سے زیادہ تعمیرات کیں ان کو گرادیا گیا ہے، سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ چک شہزاد میں سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر زرعی فارمز تعمیر ہو رہے ہیں،بعد ازاں اسلام آباد چڑیا گھر کے ہاتھی کا معاملہ زیر غور آیا۔اراکین کمیٹی نے کہا کہ چڑیا گھر میں ہاتھی کی خوراک بیچی جا رہی ہے۔چڑیا گھر انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ ہاتھی کے مہاوت کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں۔مہاوت کے علاوہ ہاتھی کو سنبھالنے والا کوئی نہیں ہے،چڑیاگھر میں جانے سے میڈیا کوروکنے پر کمیٹی نے اظہار برہمی کیا۔سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ کمیٹی خود چڑیا گھر جا کر جانوروں کی حالت زار دیکھے۔کمیٹی نے اسلام آباد میں زرعی فارم کی فراہمی میں امتیاز برتنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کہا کہ سی ڈی اے نے کسی کو 4ہزار اور کسی کو 12ہزار تک مربع فٹ زرعی فارم کے لیے اراضی الاٹ کر دی ہے،شاہی سید نے کہا کہ زرعی فارمز میں عیاشی کے اڈے چل رہے ہیں، سی ڈی اے حکام نے کہا کہ پرویز مشرف کا فارم ہاوس گرایا ہے،جن لوگوں نے الاٹمنٹ سے زیادہ تعمیرات کیں ان کو گرادیا گیا ہے، کامل علی آغا نے کہا کہ چک شہزاد میں سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر زرعی فارمز تعمیر ہو رہے ہیں۔ عثمان سیف اللہ نے کہا کہ پرویز مشرف کا زرعی فارم بننا ہی نہیں چاہئیے تھا، زرعی فارمز میں فراڈ ہو رہا ہے، سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ گرینڈ حیات ہوٹل کو کینسل کرکے سیل کردیا گیا ہے، گرینڈ حیات ہوٹل کے ڈائریکٹر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…