اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے پاکستان مخالف تقریر و دیگر بیانات پر الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا ہے جس کے ساتھ الطاف حسین کی تقریر اور عوام الناس کو تشدد اور بد امنی پر اکسانے کے شواہد بھی مہیا کئے گئے ہیں ۔ منگل کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے برطانوی حکومت کو الطاف حسین کے خلاف باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا گیاہے جس میں الطاف حسین کی تقریر اور عوام الناس کو تشدد اور بدامنی پر اکسانے کے شواہد بھی مہیا کر دئیے گئے۔
ترجمان کے مطابق الطاف حسین نہ صرف بلکہ برطانوی بلکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا انکے خلاف برطانوی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔ حکومت برطانیہ عوام الناس کو تشدد پر اکسانے اور پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
الطاف حسین کی الٹی گنتی شروع ٗ حکومت پاکستان نے بڑا اقدام اٹھا لیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں