کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک ) نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کو مزار قا ئد جا نے سے روک دیا گیا میڈیا نے بتا یا ہے کہ وزیر اعلی سند ھ کے کہنے پر وسیم اختر کو مزاید قا ئد پر جا نے کی اجا زت نہیں دی گئی جو کہ وسیم اختر کو حلف اٹھا نے کے بعد واپس جیل بیج دیا گیا ۔کراچی کے مئیر وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے حلف اٹھالیا، ریٹرنگ افسر سمیع صدیقی نے مئیر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق مئیر اور ڈپٹی مئیر کی حلف برداری تقریب کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ہوئی، جہاں کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے حلف اٹھایا، ریٹرنگ افسر سمیع صدیقی نے مئیر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیا، حلف برداری کے بعد مئیر کراچی وسیم اختر کو کراچی کی چابی دی گئی، وسیم اختر کو مئیر کا حلف اٹھانے کیلئے جیل سے بکتر بند گاڑی میں پولو گراؤنڈ لایا گیا، وسیم اختر کی جیل سے رہائی کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے۔کراچی کے میئر وسیم اختر کا حلف اٹھانے کے بعد خطاب میں جئے متحدہ ، جئے بھٹو اور جئے عمران خان کے نعرے لگائے ، انکا کہنا تھا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ لوگ یہاں تشریف لائے اور اس تقریب کو آپ نے چار چاند لگائے، کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں اپنی جماعت کے ساتھیوں اور ذمہ داروں کا شکریہ اداکروں۔