کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے معذوررہائشی کی خواہش پر بڑا قدم، ملک ریاض نے دِل جیت لئے ، تفصیلات کے مطابق کراچی منگھوپیر سلطان آباد کے معذوررہائشی عنایت اللہ نے اپنی سائیکل پر معروف بزنس مین اورسماجی شخصیت ملک ریاض کے نام ایک اپیل لکھ کرلگائی ہوئی تھی جس میں ملک ریاض سے ملنے کی خواہش کا اظہارکیاگیا تھا اور ان کی فلاحی سرگرمیوں پر ان کاشکریہ اداکیاگیاتھا، اتفاق سے کسی نامعلوم شخص نے ان کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو کہ بالاخر ملک ریاض تک پہنچ گئی، جیسے ہی ان کی تصویر ملک ریاض تک پہنچی ان کی ٹیم مذکورہ معذور شخص کے پاس پہنچ گئی اور پچاس ہزار روپے نقد امداد کے ساتھ ساتھ ان کے لئے ماہانہ دس ہزار روپے مستقل امداد بھی مقرر کردی،عنایت اللہ نے ملک ریاض کو فرشتہ صفت انسان قراردیتے ہوئے ان کا شکریہ اداکیا ہے اور کہا ہے کہ ملک ریاض جیسے لوگ دنیا میں بہت کم ملتے ہیں جن کو غریبوں کا درد ہے اور وہ بلا کسی غرض کے مسلسل فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔