نارنگ منڈی (این این آئی)پنجاب کے بعض علاقوں میں صدیوں سے 9بھادوں کے روز سانپوں کے بادشاہ گکاپیر کے نام کا ختم شریف عقیدت واحترا م سے منانے کی عجیب و غریب روایت جاری ہے ۔اس روز کوئی گجر دودھ فروخت نہیں کرتا بلکہ دودھ سے کھیراورحلوہ تیارکیاجاتاہے اور گاؤں کے باسی گاؤں کے حدودمیں واقع ساپنوں کی بلوں(ٹھکانوں)میں دودھ کھیراورحلوہ ڈالتے ہیں اور ساپنوں کی اماجگاہوں میں جگہ جگہ دودھ کھیراورحلوہ رکھاجاتاہے اورجو تبرک بچ جاتاہے وہ گاؤں والے خود کھاتے ہیں ۔کہاجاتاہے کہ اس ختم شریف کی برکت سے پوراسال مال مویشی اور خود عقیدت مند ساپنوں سے محفوظ رہتے ہیں۔یہ رسم گذشتہ رو ز نارنگ منڈی کے گاؤں کوٹلی گجراں میں اداکی گئی اورپورے گاؤں نے بڑے زوق شوق سے اہتمام کیا ان میں اعلی تعلیم یافتہ افرادبھی شامل تھے جنہوں نے کہا کہ نسل درنسل یہ رسم چلی آرہی ہے اور اس رسم کوپوراکرنے سے ہم پوراسال سانپوں سے محفوظ رہتے ہیں۔