کراچی (این این آئی)رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عاشق نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے قتل میں گرفتار ملزم عاشق نے تفتیش کے دوران اہم انکشاف کیئے ہیں ۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم عاشق نے بتایا کہ منظر امام کے قتل کا ماسٹر مائنڈ اشفاق عرف چیف تھا جو اعلی قیادت سے رابطے میں تھا۔ملزم عاشق نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پارٹی کی اعلی قیادت کے حکم پر ایم پی اے منظر امام کو قتل کیا گیا جس کی ریکی ملزم نے اپنے ساتھیوں ثاقب، شفقت، مارشل اور پرویز کے ہمراہ کی تھی۔یا درہے کہ منظر امام کودو محافظوں سمیت 17جنوری 2013 کو اورنگی ٹان میں نشان حیدر چوک کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔