کراچی (این این آئی)کراچی میں امجد صابری قتل کیس میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معروف قوال کے قتل کے الزام میں لیاقت آ باد کے سابق سیکٹر انچارج کو حراست میں لے لیاہے۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج شہزاد عرف ملا کو حراست میں لے لیاہے ، ذرائع کے مطابق شہزاد ملا امجد صابری قتل کیس میں مطلوب تھا۔ذرائع کے مطابق شہزاد ملا نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ لندن میں موجود قیادت کی ہدایت پر امجد صابری کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا واضح رہے کہ امجد صابری کے قتل پر قانون نافذ کرنے والے ادارے چار ملزمان سے تحقیقات کر رہے ہیں ۔