کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم نے بالاخر وہ کام شروع کرہی دیا جس کی توقع تھی،اہم عہدیداروں نے کاپیاں حاصل کرلیں، ایم کیو ایم نے اپنے بانی سے لاتعلقی کے اعلان کے بعد پارٹی آئین میں بھی تبدیلی کے لئے مشاورت شروع کر دی۔متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے آئین میں تبدیلی کی تیاری بھی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے اہم عہدیداروں نے آئین کی کاپیاں حاصل کر لی ہیں جبکہ آئین کی تبدیلی سے متعلق قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین میں تبدیلی سے متعلق حتمی فیصلہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ہی کرے گی کسی ایک شخص یا عہدیدار کو آئین میں تبدیلی کا حق حاصل نہیں ہے۔