اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی نے بی اے ،بی ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں کامیابی کا تناسب 37.66 فیصد رہا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے بی اے ، بی ایس سی امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 18 ہزار 29 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 37.66 فیصد کامیاب رہے۔ دیگر امتحانات کی طرح اب کی بار بھی طالبات نے میدان مارلیا۔
بی ایس سی کے امتحان میں گوجرانوالہ کی ہما نے 800 میں سے 702 نمبر لے کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ فیصل آباد کی زارا ناصر نے 699 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب حافظ آباد کی مریم صبا نے 697 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسری طرف بی اے کے امتحانات میں منصور علی نے 800 میں سے 665 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فریال شہباز نے 660 نمبروں کے ساتھ دوسری اور عتیقہ بشیر نے 655 نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔
’’طالبات بازی لے گئیں‘‘ پنجاب یونیورسٹی امتحانات کے ایسے نتائج جس کی کسی کو توقع نہ تھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں