ہرارے(مانیٹر نگ ڈیسک ) زمبابوے کے صدر نے ریو اولمپکس میں ملک کی نما ئندگی کر نے والے دستے کو کو ئی تمغہ نہ جیتنے پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ برازیل میں ہونے والے کھیلوں کے میگا ایونٹ ریو اولمپکس کے مقا بلو ں میں زمبا بو ے کا 31رکنی دستہ کو ئی بھی تمغہ جیتنے میں نا کا م رہا تھا ۔زمبا بو ے کے صدر نے وزیر داخلہ سے مطا لبہ کیا ہے کہ اولپکس میں شریک دستے کو ائیر پورٹ پر پہنچتے ہی حراست میں لے لیا جا ئے ۔ صدر موگابے کا یہ فیصلہ ریوڈی جنیرو میں زمبابوے کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایک بھی تمغہ حاصل نہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے ۔یا در ہے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیر و میں ہو نے والے اولمپکس کے مقا بلو ں میں زمبا بو ے کے 31 اتھلیٹس مسلسل نا کام ہو تے رہے اور کسی بھی کھیل میں کو ئی بھی تمغہ حا صل کر نے میں نا کام رہے ہیں ۔